Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیڈیز ٹورسٹ گائڈ جلد!

مکہ مکرمہ.... سعودی عرب میں خواتین کو جلد ہی ٹورسٹ گائڈ کے طور پر کام کرنے کے اجازت نامے جاری کردیئے جائیں گے۔ یہ بات مکہ مکرمہ میں سیاحت و قومی ورثے کے ماتحت ادارے کے ڈائریکٹر عبدالعزیز الوھیبی نے الیوم اخبار سے گفتگو میں بتائی۔ انہوں نے واضح کیا کہ داخلہ، اسلامی امور، محنت و سماجی بہبود کی وزارتوں ،سیاحتی رہنمائی کی انجمن سے ربط و ضبط پیدا کرکے اس امر پر اتفاق رائے کرلیا گیا ہے کہ جلد ہی سعودی خواتین کو ٹورسٹ گائڈ کے طور پر کام کرنے کے اجازت نامے جاری کردیئے جائیں۔ خواتین ٹورسٹ گائڈ پر وہی شرائط لاگو ہونگی جو مرد حضرات پر اس کام کیلئے مقرر ہیں۔
 

شیئر: