Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’بھارت بچاؤ مہارتھ یاترا‘‘18فروری سے

نئی دہلی۔۔۔۔ ہندوستان میں غیرمتوازن آبادی کی وجہ سے ملک کی یکجہتی ، استحکام اور لوگوں کی مذہبی آزادی کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ ملک میں اکثریتی فرقہ کی آبادی تیز ی سے کم ہورہی ہے جبکہ بعض ریاستوں میں علاقائی سطح پر اقلیت میں آگئی ہے۔ان خیالات کا اظہار راشٹریہ نرمان سنگٹھن کے صدر سریش چوہانکے نے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی حفاظت کیلئے آبادی کا تناسب قابو میں رکھنا ضروری ہے اسی لئے ہم نے نعرہ دیا ’’ہم2ہمارے 2،سب کے2‘‘۔اس پر سختی سے عمل کرانے کی ضرورت ہے۔ قومی تحفظ یکجہتی ، سالمیت اور حاکمیت سے جڑی اس مشکل کا حل سخت قانون بنانے سے نہیں نکل سکتا بلکہ عوام میں بیداری مہم چلانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ  بھارت بچاؤ مہارتھ ریلی 18فروری سے جموں سے شروع کی جائیگی جو 22اپریل کو دہلی میں اختتام پذیر ہوگی۔

شیئر: