Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیراعظم نریندر مودی کا ملک کے10 کروڑ طلبہ کو لیکچر

    نئی دہلی- - - - - وزیراعظم نریندر مودی نے ملک کے10 کروڑ بچوں کو امتحان میں ذہنی تناؤ کم کرنے کا درس دیتے ہوئے ان میں خوداعتمادی پیدا کرنے ، ساتھیوں سے مقابلہ کرنے کی بجائے اپنے سے مقابلہ کرکے خودکو بہتر بنانے اور نمبروں کے پیچھے نہ بھاگنے کا مشورہ دیا ہے۔ مودی نے طلبہ کو زندگی میں کچھ نیا کرنے اور سماج کے لوگوں کو جاننے اور انہیں سمجھنے کا بھی مشورہ۔ انہوں نے والدین کو اپنے بچوں کا موازنہ دوسروں سے نہ کرنے کی تلقین کی۔ اساتذہ سے طلبہ کے ساتھ جذباتی رشتہ قائم کرنے کا بھی مشورہ دیا۔ جواہر نوودیہ ودیالیہ منگیش پور دہلی کے طالبعلم گریش سنگھ نے وزیر اعظم  سے سوال کیا کہ وزیر اعظم جی! میں گیارہویں جماعت کا طالب علم ہوں ،آئندہ سال میرا بورڈ امتحان ہے اور آپ کا بھی بورڈ امتحان ہے کیونکہ لوک سبھا انتخابات ہیں۔کیا میری طرح آپ بھی نروس ہیں؟اس سوال پر وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اگر آپ کا ٹیچر ہوتا تو آپ کو صحافی بننے کا مشورہ دیتا ۔ جس طرح آپ نے گھما پھراکر سوال پوچھا ہے وہ کوئی صحافی ہی پوچھ سکتا ہے۔ مودی نے کہا کہ میں نروس ہوکر نہیں بلکہ امید کے ساتھ آگے بڑھتا ہوں۔ وزیر اعظم نے گریش سے کہا کہ آپ کے بورڈ امتحان کیلئے میری طرف سے نیک خواہشات اور میرے بورڈ امتحان کیلئے ملک کے سوا سو کروڑ لوگوں کا آشیرواد میرے ساتھ ہے۔پروگرام کے اختتام پر مودی نے کہا کہ طلبہ کو امتحانات کو ایک تہوار سمجھنا چاہیے۔ا نہیں فروری مارچ کے مہینے کو ٹینشن سیزن کے طور پر نہیں دیکھنا چاہیے۔

شیئر: