Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شریف برادران فیصلہ ڈکٹیٹ کرانا چاہتے ہیں،بلاول

 لاہور...پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شریف برادران پر عدلیہ کو بلیک میل کررہے ہیں۔ وہ پھر فیصلے ڈکٹیٹ کرانا چاہتے ہیں لیکن انہیں ایسا نہیں کرنے دیں گے۔ایک بیان میں بلاول نے کہا کہ شریف خاندان کو اندازہ نہیں کہ پاکستان بدل چکا ہے۔ عدلیہ پر ایسے حملے یا بلیک میلنگ برداشت نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ شریف برادران بینظیر بھٹو اور آصف زرداری کے خلاف بھی فیصلے ڈکٹیٹ کراتے رہے ہیں۔ پانامہ کیس کے دوران بھی ججوں کو بلیک میل کیا جاتا رہا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ شریف برادران کرپشن کے عالمی اسکینڈل کو اپنے خلاف سازش قرار دے کر ججوں پر دباو ڈالتے رہے۔شریف برادران تو جھوٹ اور منافقت کے ماہر ہیں۔
مزید پڑھیں:میاں صاحب دھرتی پر بوجھ بن گئے تھے،زرداری

شیئر: