Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روبوٹ صوفیہ نے شاہ رخ کو پسندیدہ اداکار قرار دےدیا

ممبئی.... سعودی شہریت یافتہ روبوٹ صوفیہ نے بھی بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کو پسندیدہ اداکار قرار دے دیا۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ایک تقریب میں سعودی عرب کی شہریت رکھنے والی صوفیہ نامی روبوٹ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور دلچسپ انداز سے مختلف سوالات کے جوابات دے کر وہاں موجود تمام ہی حاظرین کو داد دینے پر مجبور کردیا۔جب صوفیہ سے پسندیدہ اداکار کا پوچھا گیا تو انہوں نے حاضرین کی پلک جھپکے بغیر جھٹ سے جواب دیا کہ ان کے پسندیدہ اداکار شاہ رخ خان ہیں۔ صوفیہ کے برق رفتار جواب نے وہاں موجود شرکاءکو تو اپنی ذہانت سے متاثر کیا لیکن شاہ رخ خان کے دل کو صوفیہ ایسا بھائی کہ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ان کی تعریف کردی۔شاہ رخ خان نے کہا کہ عوام نے ہند آنے والی خاتون سے محبت کا اظہار کیا ہے ۔ تم نے اپنے ہر بائٹ اور پرزے سے مجھے خود مصنوعی ثابت کردیا۔واضح رہے کہ سعودی نژاد روبوٹ صوفیہ کو ہانگ کانگ کی کمپنی نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی مدد سے تخلیق کرکے اتنا ذہین بنادیا ہے کہ وہ چہرے کے 62 سے زائد تاثرات کا اظہار کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

شیئر: