Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چوہدری نثار آزاد الیکشن لڑ سکتے ہیں،شیخ رشید

رحیم یار خان..عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میںمیں بالٹی اور مٹکے کے نشانات پر جیتنے والے امیدوار حکومت سازی میں فیصلہ کن کردار ادا کریں گے ۔ چوہدری نثار آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑ سکتے ہیں۔ تحریک انصاف حمایت کر سکتی ہے۔ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ محاذ میں آئندہ چند دن کے دوران مزید کئی نامی گرامی سیاستدان شمولیت اختیار کریں گے۔انہوں نے کہا نواز شریف نیب میں جاری اپنے مقدمات کو طوالت دے رہے ہیں۔ خدشہ ہے کہ خواجہ حارث ان کے لئے کہیںیحییٰ بختیارہی ثابت نہ ہوں۔انہوں نے بتایا کہ لیبیا کے سابق صدر کرنل قذافی نے کافی سال قبل ملاقات میں بتایا تھا کہ بلوچستان میں غیر ملکی قوتوں کی غیر معمولی مداخلت کے باعث2025ءکے لگ بھگ بلوچستان کی جغرافیائی حیثیت تبدیل ہو سکتی ہے تاہم انہیں یقین ہے کہ پاکستانی فورسز اور ایجنسیز کی بہترین حکمت عملی کے باعث ایسا کبھی نہیں ہو گاتاہم گوادر اس وقت دنیا بھر میں انتہائی اہمیت کے حامل خطے کی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔ جو مستقبل میں عالمی قوتوں کے درمیان کھینچا تانی کا باعث بن سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کے باعث ہند اور امریکہ پاکستان دشمنی میں ایک پیج پر اکھٹے ہو چکے ۔ امریکہ کے دباو پر جاپان ہند میں دہلی سے ممبئی تک 6رویہ جدید موٹر وے تعمیر کر رہا ہے۔ ایران کی جانب سے ہند کو چاہ بہار تک رسائی بھی سی پیک کی وجہ سے دی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت معاشی طور پر بحران جبکہ سیاسی طور پر کنفیوژن کا شکار ہے۔ اگر ڈالر کی اڑان اسی طرح جاری رہی تو پاکستان تاریخی معاشی بحران کا شکار ہو سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:چوہدری نثار کو تحریک انصاف میں شمولیت کی پھر پیشکش

شیئر: