Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران میں ”ٹیلی گرام“ایپ پر پابندی

تہران..... ایرانی حکام نے ”ٹیلی گرام“ ایپ پر پابندی لگانے کا حکم دے دیا ہے۔ ایران کے سرکاری ٹیلی وژن کے مطابق ملکی عدلیہ نے انٹرنیٹ کمپنیوں کو اس سلسلے میں احکامات جاری کر دیے ہیں تاکہ صارفین ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے (وی پی این) ایپ استعمال نہ کر سکیں۔ تہران حکومت کا موقف ہے کہ دہشت گرد ی مواد میں دلچسپی رکھنے والے اس ایپ کو استعمال کرتے ہیں۔ ایرانی حکام نے گزشتہ ماہ ہی قومی سلامتی کے پیش نظر پیغام رسانی کی اس ایپلی کیشن کو بند کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔ رواں برس حکومت مخالف مظاہروں میں وی پی این نے اہم کردار ادا کیا تھا۔
 
 
 

شیئر: