Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جرمنی: اسلامی تعلیم دینے والے اسکولوں میں 10گنا اضافہ ضروری

برلن.... جرمنی میں تقریباً 54 ہزار طلبا و طالبات کو اسلام سے متعلق تعلیم دی جاتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جرمن معاشرے میں مسلمانوں کے بہتر انضمام اور شدت پسندی کے انسداد کےلئے مزید جرمن ا سکولوں میں اسلام سے متعلق تعلیم دی جانا چاہیے۔ایک تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جرمنی میں اسلام کی تعلیم دینے والے ہائی اسکولوں کی تعداد ضرورت سے بہت کم ہے اور اس میں تقریباً 10گنا اضافے کی ضرورت ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جرمنی بھر کے800 اسکولوں میں تقریباً 54 ہزار طلبا وطالبات اسلام کی تعلیم پر مبنی سباق لے رہے ہیں۔ 2برس قبل یہ تعداد صرف 42 ہزار تھی اور اس میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ تاہم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جرمنی میں تقریباً 5 لاکھ80 ہزار ایسے طلباءہیں، جو اسلام سے متعلق تعلیم میں ممکنہ دلچسپی رکھتے ہیں۔

شیئر: