Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران کیساتھ جوہری معاہدے کی اہمیت بڑھ گئی ہے، برطانیہ

لندن..... برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے کہا ہے کہ ایران کے حوالے سے اسرائیلی دعوﺅں کی مکمل انداز میں تصدیق کرنی چاہیے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کی جوہری صلاحیت کے بارے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتنیاہوکے انکشافات کے بعد جوہری معاہدے پر عمل درآمد اور بھی ضروری ہو گیا ہے کیونکہ اس سے ایران کو اس کے جوہری ارادوں سے باز رکھنا ممکن ہوگا۔ واضح رہے کہ نیتن یاہو نے 2 روز قبل ایسی خفیہ جوہری دستاویزات پیش کی تھیں، جن کا تعلق ایران کی جانب سے خفیہ طور پر جوہری ہتھیار سازی سے تھا۔
 

شیئر: