Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان اور مراکشی شاہ ،ایرانی سازشوں کا مقابلہ کرنے پر متفق

ریاض .... خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اورمراکش کے بادشاہ شاہ محمد ششم نے ایران کی بڑھتی مداخلت کے خلاف مل کرکام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ شاہ سلمان اور مراکشی فرمانروا کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی۔اس موقع پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مراکشی فرمانروا کو یقین دلایا کہ سعودی حکومت اور عوام مراکش کو ایران کی طرف سے لاحق خطرات میں رباط کے ساتھ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب برادر ملک مراکش کی سلامتی، وحدت اور استحکام پر آنچ نہیں آنے دے گا۔دونوں رہنماﺅں نے ایرانی رجیم کی عرب ممالک میں مداخلت اور عرب حکومتوں کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی ایرانی سازشوں کا مل کر مقابلہ کرنے سے اتفاق کیا۔ واضح رہے کہ3 روز قبل مراکش نے ایران پر علیحدگی پسند گروپ پولیساریو فرنٹ کی عسکری معاونت کا الزام عائد کرنے کے بعد تہران سے سفارتی تعلقات منقطع کرلئے تھے۔ سعودی عرب سمیت کئی دوسرے ممالک نے مراکش کے ساتھ ایرانی سازشوں کے خلاف مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ جی سی سی اور عرب لیگ نے مراکش میں مداخلت پر ایران کی مذمت اور مراکش کیساتھ مکمل یکجہتی کا بھی اظہار کیا۔

شیئر: