Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہاتھ پاؤں باندھ کرپولنگ اسٹیشن لانے کی ہدایت

بیلا گاوی۔۔۔۔کرناٹک انتخابات کے پیش نظر بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے وزیر اعلیٰ نامزدکئے جانے والے امیدوار بی ایس یدورپا نے عجیب و غریب بیان دیا ہے۔ کرناٹک کی کٹور سیٹ سے بھاجپا امیدوار مہنتیش ڈوڈا گوڈرکیلئے انتخابی مہم میں شریک یدورپا نے کہا کہ جو شخص بھی ووٹ ڈالنے نہ آئے اس کے ہاتھ پاؤں باندھ کر پولنگ اسٹیشن لاکر ووٹ ڈلوایا جائے۔ پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے یدورپا نے کہا کہ اب آرام کا وقت چلا گیا ہے۔آپ اپنے گردوپیش نظر رکھیں کہ کوئی شخص ایسا ہے جو ووٹ ڈالنے نہیں جارہا تو اس کے گھر جائیں اور اس سے مہنتیش کیلئے ووٹ ڈلوائیں۔واضح ہوکہ کرناٹک اسمبلی کے انتخابات 12مئی ہونگے جہاں کانگریس اور بی جے پی مدمقابل ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -جناح کے بعد علی گڑھ میں ایک اور تصویر پر تنازع

شیئر: