Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنارس حادثہ میں مرنیوالوں کے ورثاء کیلئے2,2لاکھ روپے کا اعلان

    لکھنؤ -- -  -وزیراعلیٰ یوگی  آدتیہ ناتھ نے کل رات گئے بنارس فلائی اوورحادثہ میں زخمی ہونیوالوں کی خیریت دریافت کرنے کیلئے اسپتال کا دورہ کیااور انہیں تسلی دی ۔علاوہ ازیں اسپتال کے ذمہ داران کو ہدایت دی کہ زخمیوں کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیر اعظم  ریلیف فنڈ سے ہلاک شدگان کے لواحقین کوفی کنبہ 2لاکھ روپے جبکہ شدید زخمی ہونیوالوں کوفی کس50ہزا روپےفوری امداد کے طورپر  دینے کا اعلان کیا۔دریں اثناء کانگریس کے صدر راج ببر اور عام آدمی پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ سنجے سنگھ بھی زخمیوں کی مزاج پرسی کے لیےاسپتال پہنچے ۔ اس موقع پر سنجے سنگھ نے ذرائع ابلاغ گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ یہاں حادثے میں ہلاک ہونیوالوں کی تجہیز و تکفین اور آخری رسومات کی ادائیگی کیلئے کوئی معقول بندوبست نہیں لیکن وزیراعظم مودی کرناٹک حکومت سازی کیلئےسیاسی جوڑ توڑ میں مصروف ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -بنارس فلائی اوور حادثہ میں مرنیوالوں کی تعداد25ہو گئی

شیئر: