Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ممبئی : پلاسٹک پابندی سے کریانہ کے دکانداروں کورعایت

ممبئی۔۔۔۔ریاستی حکومت نے کریانہ کے دکانداروں کو چھوٹی اشیاء کی فروخت میں استعمال کیلئے پلاسٹک تھیلیوں کے استعمال کی اجازت دیدی ہے۔ رات گئے وزیر ماحولیات رام داس قدم نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے واضح کیا کہ حکومت نے برانڈڈ کمپنیوں کی مصنوعات کی پیکنگ کیلئے رعایت دی تھی لیکن چھوٹے دکاندار وں پر پلاسٹک تھیلیوں کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی تھی ۔ اب حکومت نے سبھی کیلئے یکساں قانون نافذ کرنے کی منظوری دی ہے۔ اس سلسلے میں ضروری کارروائی کی جائیگی۔واضح ہو کہ استعمال کی جانیوالی پلاسٹک تھیلیوں پر مصنوعات اور پلاسٹک کے حجم کی تفصیل شائع کرنی ہوگی۔اشیائے صرف کے دکاندار اور کریانے والے دال ، چاول ، چینی اور نمک جیسی اشیاء 250گرام سے زیادہ پلاسٹک تھیلیوں میں پیک کرکے فروخت نہیں کرسکتے۔کھلی تھیلیوں میں سامان فروخت کرنے پر پابندی ہوگی۔دودھ اسٹیل کے برتنوں میں لے جانے کی روایت برقرارہے تاہم دودھ کیلئے تھیلیوں پر پابندی ہے۔دکانداروں کو پلاسٹک کی تھیلیاں صارفین سے واپس خریدنی ہونگی۔500سے 650مائیکرون کے دوبارہ استعمال ہونے کے لائق کنٹینرز پر بھی پابندی عائد نہیں کی گئی ۔ پلاسٹک بیگس، ایک مرتبہ استعمال ہونیوالی پلاسٹک تھیلیاں، تھرماکول کی اشیاء پر پابندی عائد ہے۔ کپڑا اور زیورات کے دکانداروں کو کوئی رعایت نہیں دی گئی تاہم تمام تاجروں کی جانب سے پلاسٹک کے استعمال پر رعایت کا مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -فیس بک پر ’’اینجل پریہ‘‘بناہوا تھا میجر ہانڈا

شیئر: