Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عوامی عدالت بھی لگنے والی ہے،شہباز شریف

لاہور ...مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ تاریخ میں سیاہ حروف میں یاد رکھا جائے گا۔ پورے مقدمے میں کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کئے گئے۔محض الزامات پر کیس کا فیصلہ سنایا گیا۔مسلم لیگ (ن) فیصلے کو مسترد کرتی ہے۔ ایون فیلڈ ریفرنس فیصلے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب عدالت نے اپنا فیصلہ تو سنادیا مگر25 جولائی کو عوامی عدالت بھی لگنے والی ہے۔نیب عدالت کے مقابلے میں عوامی عدالت کا فیصلہ گونجے گا۔ پاکستان کے کونے کونے میں جاوں گا۔س زیادتی اور ناانصافی سے عوام کو آگاہ کروں گا۔ پاکستان کا ہر بزرگ اور نوجوان اپنے ووٹ سے ہماری بے گناہی کی گواہی دے گا۔ فیصلے کے خلاف ہر آئینی و قانونی راستہ اختیار کریں گے۔ مسلم لیگ ن کے کارکن ملک بھر میں جلسے کریں گے۔ ان جلسوں کو پرامن احتجاج کا ذریعہ بھی بنائیں گے تاکہ پوری دنیا کو پتا چلے کہ کسی کے لئے احتساب کے پیمانے کچھ اور کسی کے لئے کچھ اور ہیں۔ پچھلے ڈیڑھ سال میں ایک ایسی شخصیت کے حوالے سے نیب کی عدالت نے ایسا فیصلہ دیا جس کے بارے میں نیب کورٹ نے کہا کہ اصل دستاویز موجود نہیں چونکہ فوٹو کاپی ہیں اس لئے کیس کو خارج کرتے ہیں۔اس طرح نیب نے بڑی شخصیت کو بہت بڑا ریلیف دیا۔اسی طریقے سے سپریم کورٹ کے جسٹس رحمت حسین جعفری نے نندی پور پاور پروجیکٹ میں فیصلہ لکھا کہ بابر اعوان براہ راست اس کیس میں کرپشن کے ذمہ دار ہیں لیکن ان کے خلاف کوئی کارروائی اب تک نہیں کی گئی۔نیب میں سالہا سال سے اربوں روپے کے کیس پڑے ہیں۔جن کے بلیک اینڈ وائٹ ثبوت موجود ہیں لیکن ان پر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔انہوںنے کہاکہ انصاف وہی ہوتا ہے جس کی پوری دنیا تائید کرے مگر اگر کہیں سلیکشن ہے تو اسے انصاف کا نام نہیں دیا جاسکتا۔
مزید پڑھیں: یہ سز ا بہت چھوٹی ہے ،مریم نواز
 

شیئر: