Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نگراں حکومتیں جانبدار‘ دھاندلی کی کوشش ہو رہی ہے‘ بلاول

پشاور:  پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انتخابات سے قبل دھاندلی کی کوشش کی جا رہی ہے اور اگر انتخابی مہم میں سب جماعتوں کو یکساں مواقع نہیں ملے تو الیکشن متنازع ہو جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق پشاور میں ذرائع ابلاغ کے نمایندوں سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ملک میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا ہے ، سیاسی جماعتوں پر حملے ہو رہے ہیں، نگراں حکومتوں کا رویہ جانبدارانہ ہے ، انتخابات سے قبل دھاندلی کی کوشش کی جارہی ہے ، اگر انتخابی مہم میں یکساں مواقع نہیں ملے تو انتخابات متنازع ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کا آج تک حل نہیں نکال سکے اور دہشت گردی و انتہا پسندی کو قابوکرنے کے لیے جو کچھ ہونا چاہیے تھا وہ نہیں ہوا۔
بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ ہماری انتخابی مہم میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں، جب سے الیکشن مہم کے لیے کراچی سے نکلا ہوں مشکلات کا سامنا کیا، سیکورٹی صورتحال کی وجہ سے مجھے محدود رکھا جارہا ہے اور دوسری جانب ہمارے کارکنان پر وفاداری تبدیل کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جارہا ہے اور کہا جارہا ہے کہ کٹھ پتلی جماعت میں آجاؤ انہوں نے مزید کہا کہ  پیپلزپارٹی نے ہمیشہ مشکل حالات کا سامنا ہے اور آگے بھی کرتی رہی گی، اور ان تمام حالات کے باوجود الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی اور اپنے خدشات الیکشن کمیشن سمیت ہر جگہ اٹھائیں گے ۔

شیئر: