Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بابر اعظم دنیا کے دوسرے بلے باز: 8 تیز ترین سنچریاں

 
بولاوائیو : پاکستانی ٹیم کے ا سٹار بلے باز بابر اعظم ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین 8 سنچریاں بنانے والے دنیا کے دوسرے کھلاڑی بن گئے۔ انہوں نے گزشتہ روز زمبابوے کے خلاف کھیلے گئے پانچویں اور آخری ایک روزہ میچ میں انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری ا سکورکر کے یہ اعزاز حاصل کیا۔ بابراعظم نے 46 میچز کی 44 اننگز میں8 سنچریاں بنائیں۔ اس طرح انہوں نے تیز ترین 8سنچریاں بنا کر دنیا کے دوسرے بلے باز کا اعزاز اپنے نام کیا۔ بابر نے 1973 رنز بنا رکھے ہیں۔ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین 8 سنچریاں بنانے کا عالمی اعزاز جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ کے پاس ہے جنہوں نے 43 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔

شیئر: