Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اُڑان جاری

کراچی: روپے اور ڈالر کے بیچ کشمکش میں ڈالر کی اُڑان جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 131 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔گزشتہ چند ماہ کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی برتری کا سلسلہ جاری ہے اور امریکی ڈالر ہر روز نئی بلند ترین سطح پر دیکھا جارہا ہے ۔ آج بھی اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 30 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔ جس کے بعد روپے کے مقابلے میں ایک امریکی ڈالر کی قدر 131 روپے ہوگئی ہے ۔ 
 

شیئر: