Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردو نیوز سروے:پی ٹی آئی اول، مجلس عمل دوسرے اور ن لیگ تیسرے نمبر پر

متحدہ چوتھے ، تحریک لبیک پانچویں، پیپلز پارٹی ساتویں ، بی ایس پی 0.47 فیصد ووٹوں کے ساتھ آٹھویں اور اے این پی نویں پوزیشن پر
جدہ(عبدالستار خاں حجازی )بالآخرالیکشن 2018کا فیصلہ کن دن آہی گیا۔ اس سے پہلے بھی پاکستان میں الیکشن ہوتے رہے مگر حالیہ الیکشن کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں عوام الناس کا جوش وجذبہ دیدنی ہے ۔ شاید یہی وجہ ہے کہ سعودی عرب سمیت تمام عرب اور عالمی میڈیا بھی اس میں دلچسپی لے رہا ہے۔

 

ہر وقت باخبر رہیں، اردو نیوز کی نوٹیفیکیشن سروس سبسکرائب کریں

 

 اردو نیوز نے قارئین کا رجحان جاننے کے لئے آن لائن سروے کیا ۔سروے کے مطابق 46.05فیصد قارئین نے تحریک انصاف کو ووٹ دیا۔دوسرے نمبرپر متحدہ مجلس عمل رہی جسے کل 29.77فیصد ووٹ ملے۔ اسی طرح 13.02فیصد ووٹ مسلم لیگ ن کے حصے میں آئے جس کے باعث سروے میں اس کا شمار تیسرے نمبر پررہا۔ چوتھے نمبر پر متحدہ قومی موومنٹ ہے جسے قارئین کے 3.72فیصد ووٹ ملے۔ پانچویں نمبر پر تحریک لبیک آئی جسے قارئین نے 3.26فیصد ووٹ دیئے۔سروے میں مختلف پارٹیوںکے نام کے بعد دیئے گئے آپشن ”دیگر “کے لئے قارئین کے ووٹوں کا تناسب 1.86فیصد رہا۔ اس طرح یہ چھٹے نمبر پر ہے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ سروے میں پیپلز پارٹی 7ویں نمبر پر آئی ہے جسے 1.4فیصد ووٹ ملے۔ پاک سرزمین پارٹی نے 0.47فیصد ووٹوں کے ساتھ آٹھویں اور عوامی نیشنل پارٹی نے نویں اور آخری پوزیشن حاصل کی ۔یہ تو سروے کی صورتحال تھی تاہم زمینی حقیقت آج شام تک معلوم ہو جائے گی، بس ذرا سا انتظار اور۔۔۔۔۔
مزید خبروں کے لئے اردو نیوز ایپ ڈاؤن لوڈ کریں 
 

شیئر: