Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الیلشن چرا لئے گئے ،نواز شریف

  راولپنڈی....مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے انتخابی نتائج پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن چوری کر لئے گئے ۔آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے اڈیالہ جیل میں پارٹی کے تاحیات قائد نواز شریف سے ملاقات کی ۔ دونوں رہنماوں نے انتخابی نتائج سے متعلق غور کیا اور آئندہ کی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ نواز شریف سے سابق چیئرمین پمرا ابصار عالم اور طارق فاطمی کی ملاقات نہ ہوسکی۔ذرائع کے مطابق گور نر کے پی کے اقبال ظفر جھگڑانے بھی سابق وزیر اعظم نوازشریف سے ملاقات کی ۔دریں اثناءنواز شریف نے انتخابی نتائج پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن چوری کرلئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بدترین کارکردگی کے باوجود پی ٹی آئی کو جتوایا گیا۔خیبرپختونخوا کے نتائج کی بنیاد پر ملک بھر کے نتائج پر اثر ڈالا گیا۔انہوںنے کہا کہ سول بالادستی کیلئے کھڑے رہیں گے۔کچھ حلقوں سے (ن) لیگ تو ہار ہی نہیں سکتی تھی۔انہوں نے اس حوالے سے خاقان عباسی، عابدشیرعلی اور فیصل آباد کے حلقوں کا ذکر کیا۔
مزید پڑھیں:اپوزیشن جو بھی حلقہ کہے گی کھولیں گے،عمران خان

شیئر: