Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بہار: کار، ٹرک تصادم ،6 افراد ہلاک

جموئی۔۔۔۔۔بہار میں جموئی کے سکندراشیخ پورا کے قریب سڑک کے کنارے کھڑے ٹرک سے کار ٹکراگئی  جس سے کار کے پرخچے اڑ گئے۔ اس حادثے میں 6افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ نومولود بچہ محفوظ رہا۔مرنیوالوں میں 4خواتین اور 2مرد شامل ہیں۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر گاڑی سے لاشیں باہر نکالنے کی کارروائی شروع کردی اورزخمی نومولود کو اسپتال میں علاج کیلئے داخل کرادیا گیا۔صدر اسپتال میں لواحقین اور اعزا ء کی بھیڑ جمع ہوگئی۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیں اور واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -پرتاپ گڑھ میں 2بھائیوں کے قتل پر وزیر اعلیٰ کا اظہار افسوس

شیئر: