Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی کم عمر لڑکیوں نے منگلیسر چوٹی سر کر لی

اسکردو: شمشال ویلی میں قراقرم پہاڑی سلسلے کی 6 ہزار 80 میٹر اونچی منگلیسر چوٹی 3 پاکستانی لڑکیوں نے سر کرکے تاریخی ریکارڈ قائم کر دیا۔یہ تینوں لڑکیاں مشہور کوہ پیما لٹل کریم کی پوتیاں ہیں انہوں نے اپنے دادا، لٹل کریم کے بیٹے مشہور کوہ پیما محمد حنیف و دیگر4 غیر ملکی کوہ پیماوں کے ہمراہ سفر کا آغاز کیا اور یہ چوٹی سر کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔ گلگت بلتستان کی رہائشی 13 سالہ آمنہ حنیف، 14 سالہ مریم بشیر اور15 سالہ سعدیہ بتول شامل ہیں۔ کامیاب کوہ پیمائی کے حوالے سے تینوں نے اپنے دادا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اگر ہمارے دادا ہمیں حوصلہ نہ دیتے تو ہم یہ تاریخی کارنامہ سر انجام نہیں دے سکتی تھیں۔آمنہ نے کہا کہ یہ کوہ پیمائی کا آغاز ہے اور مستقبل میں دنیا کی خطرناک ترین چوٹیاں سر کرنے کا پختہ ارادہ ہے، آمنہ اور مریم کے والد محمد حنیف نے بتایا کہ انھوں نے انتہائی جدوجہد اور محنت کے ساتھ 8 دنوں میں یہ کامیابی حاصل کی۔ انھوں نے ہسپانوی کوہ پیما ماریہ مارکو کا شکریہ ادا کیا جن کی بدولت اور رہنمائی کے باعث لڑکیوں نے کامیابی سے چوٹی سر کی۔

شیئر: