Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راجیہ سبھا الیکشن میں نوٹا کے متبادل کی اجازت نہیں،سپریم کورٹ

نئی دہلی۔۔۔۔سپریم کورٹ نے کہا کہ راجیہ سبھا الیکشن میں نوٹاکے متبادل کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔چیف جسٹس دیپک مشرا، جسٹس اے ایم کھانولکر اور جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ پرمشتمل بنچ نے شیلیش منو بھائی پرما کی درخواست پر راجیہ سبھا الیکشن میں ووٹوں کی پرچی میں نوٹا کے متبادل کی اجازت دینے والا الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن بھی رد کردیا۔بنچ نےاس پر سوالیہ نشان کھڑا کرتے ہوئے کہا کہ نوٹا براہ راست الیکشن میں عام ووٹروں کے استعمال کے لئے بنایا گیا ہے۔درخواست گزار نے ووٹوں کی پرچیوں میں نوٹا کے متبادل کی اجازت دینے والے کمیشن کے نوٹیفیکشن کو چیلنج کیا تھا۔عدالت نےگزشتہ 30جولائی کو سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ گجرات کانگریس کے رہنما کا کہنا تھا کہ راجیہ سبھا الیکشن میں اگر نوٹا کے گنجائش کی منظوری مل گئی تو اس سے خریدوفروخت اور بدعنوانی کو فروغ ملے گا۔
مزید پڑھیں:- - - -مندر کی تعمیر کی بات کرنا عدالتی حکم کی توہین ہے، اسد اویسی

شیئر: