Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حمزہ شہباز پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر

لاہور... مسلم لیگ (ن) نے سیکرٹری پنجاب اسمبلی کے پاس اپوزیشن لیڈر کے لئے حمزہ شہباز کے کاغذات جمع کرادیئے ۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ عمران نذیر نے قائد حزب اختلاف کے لئے حمزہ شہباز شریف کے کاغذات سیکرٹری پنجاب اسمبلی کے پاس جمع کرائے۔ درخواست پر مسلم لیگ (ن) کے 150 ارکان کے دستخط ہیں۔کاغذات جمع کرانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران نذیر نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں سب سے بڑی جماعت ہیں۔ قائد حزب اختلاف کے لئے پیپلز پارٹی کو زحمت نہیں دی۔امید ہے جلد قائد حزب اختلاف کا نام جاری کردیا جائے گا۔واضح رہے کہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری تھی تاہم آزاد ارکان کی شمولیت کے باعث تحریک انصاف ایوان کی سب سے بڑی جماعت بن گئی ۔ 
مزید پڑھیں:نواز شریف سے جیل میں اہل خانہ کی ملاقات

شیئر: