Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حائل میں ناکارہ ٹائر کا گودام پکڑا گیا

ریاض ... سعودی وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے اعلان کیا ہے کہ حائل میں زائد المیعاد ٹائر کا ایک گودام ریکارڈ پر آیا ہے۔ صارفین کو دھوکہ دیکر بھاری قیمت پر فروخت کیا جارہاتھا۔ 433ایسے ٹائر ضبط کئے گئے ہیں جن کے استعمال کی مدت ختم ہوچکی تھی۔ گودام کو سربمہر کردیا گیا۔ مالک کو پوچھ گچھ کیلئے طلب کرلیا گیا۔ خلاف ورزی کرنے والوںکو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا جائیگا۔
 

شیئر: