Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات: رحم کے سرطان سے بچاؤ کے ٹیکے طالبات کے لئے لازمی

ابوظبی : متحدہ عرب امارات میں طالبات کے لئے رحم کے سرطان کے حفاظتی ٹیکے لگوانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ وزارت صحت نے طلبہ کے لئے دیگر حفاظتی ٹیکوں کے ساتھ 8ویں کلاس یا 13سال کی عمر کی لڑکیوں کے لئے عنقی سرطان(Cervical Cancer)کے حفاظتی ٹیکے لگوانا شامل کیا ہے۔ دبئی اور شمالی علاقوں کے تمام اسکولوں کی طالبات رواں تعلیمی سال سے حفاظتی ٹیکے لگوائیں گی۔مقامی اخبار الامارات الیوم سے گفتگو کرتے ہوئے وزارت صحت کے سیکریٹری ڈاکٹر حسین الرند نے بتایا کہ الامارات میں رحم کے سرطان سے حفاظتی ٹیکے پہنچ گئے ہیں جو انتہائی موثر ہیں۔ 13سال کے طالبات کو رواں تعلیمی سال کے شروع میں حفاظتی ٹیکے لگوائے جائیں گے جبکہ دوسری ڈوز چند ماہ بعد دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ رحم کے عنقی سرطان سے 93فیصد بچاؤ حفاظتی ٹیکوں سے کیا جاسکتا ہے۔
  • امارات کی تازہ ترین خبروں کے لئے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: