Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا میں کہیں جائداد نہیں،اسحاق ڈار

لندن... سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ میری پاکستان سے باہر لندن میں تو کیا دنیا میں کہیں بھی کوئی جائداد نہیں ۔ایک بیان میں سابق وزیر خزانہ نے وزیراعظم کے معاون خصوسی شہزاد اکبر کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ لندن میں 2 فلیٹس کی ملکیت سے متعلق الزامات حقائق کے منافی ہیں۔اسحاق ڈار نے کہا کہ لندن میں فلیٹس کا دعویٰ جھوٹا ہے، یہ الزامات میرے خلاف چلائی گئی منفی مہم کا حصہ ہیں۔ اگر شہزاد اکبر سچے ہیں تو فلیٹس کی تفصیلات منظر عام پر لائیں۔سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ اصل مسائل سے نمٹنے میں ناکامی پر وزراءعوام کی توجہ ہٹانے کے لئے الزامات لگا رہے ہیں۔ شہزاد اکبر کے الزامات پی ٹی آئی کی روایتی سیاست کا حصہ ہیں۔اسحاق ڈار نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت انتقامی کارروائیوں کے لئے نیب کو استعمال کر رہی ہے۔

شیئر: