Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسرائیلی گھڑ سوار قطر میں

دوحہ ۔۔۔قطر کے حکمرانوں نے ایک بار پھر اپنے یہاں اسرائیلی کھلاڑیوں کو کھیلنے کا موقع فراہم کر کے اسرائیلی پرچم لہرایا۔قطری میڈیا برسہا برس سے مسئلہ فلسطین کی بابت شورشرابہ اور ہنگامہ برپا کررہا ہے تاہم عملی دنیا میں منظر نامہ بالکل مختلف ہے ۔ شہزادہ حمد بن خلیفہ اور ان کی بیگم شیخا موزا بنت ناصر نے اسرائیل کی گھڑ سوار خاتون ڈینئیل گولڈ اسٹائن کو اپنے یہاں گھڑ سواری کے مقابلے میں دوسرے نمبر پر آنے پر انعام پیش کیا ۔ قطری میڈیا نے گھڑ سوار اسرائیلی خاتون کی شرکت کی کوئی اطلاع نہیں دی البتہ کیمرہ مین کی شرارت نے اس راز سے اُس وقت پردہ اٹھا دیا جب گھڑ سوار اسرائیلی خاتون قطری عہدیداروں کے ساتھ مسکراہٹوں کا تبادلہ کر رہی تھی اور جیتنے پر ان سے اعزاز وصول کر رہی تھی ۔  

شیئر: