Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پانامہ لیکس ،ٹیکس چوری کا خاتمہ نہیں ہوسکا

 لندن... پانامہ لیکس سے دنیا میں ہلچل مچانے والے صحافیوںنے اعتراف کیا ہے کہ اس کے باوجود دنیا سے ٹیکس چوری کا خاتمہ نہیں ہوا،خفیہ کمپنیاں قائم ہیں تاہم اسے سکڑتا دیکھ رہے ہیں۔ صحافیوں یسٹین اوبرمیئر اور فریڈرک اوبرمائر اس لیکس کے روح رواں تھے۔اوبرمائر نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ پانامہ لیکس کے باوجود، ٹیکس سے بچنے والوں کی مدد کرنے والا کاروبار اب بھی نہیں بدلا اور ایسے ہی چل رہا ہے۔ ان کا اثرو رسوخ ہے، طاقت ہے، لابی گروپس ہیں۔ ہم آف شور کا خاتمہ نہیں دیکھتے لیکن ان کو سکڑتا ہوا ضرور دیکھ رہے ہیں۔دونوں صحا فیوں نے ٹیکس سے بچاو کے خاتمے کے لیے عالمی سطح پر مستفید ہونے والے مالکان کو رجسٹر کرنے کی تجویز دی۔

شیئر: