Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مایاوتی نے مجھے پھنسایا تھا، راجا بھیا

لکھنو۔۔۔جن شکتی پارٹی کے سربراہ اورسابق ریاستی وزیر راجابھیا نے کل یہاں اخبار نویسوں سے کہا کہ مجھے بری طرح مایاوتی نے سازش کرکے پھنسایاتھا۔میرے اوپر الزام لگایا تھا کہ میں نے ایک تالاب میں مگرمچھ پال رکھے ہیں جس میں میں اپنے مخالفین کو زندہ ڈال کر ان کی خوراک بنادیتاہوں۔ راجابھیا نے کہا کہ مایاوتی اس الزام کو ثابت نہیں کرپائیں، اس کے علاوہ میرے اوپر سنگین الزامات لگاکر ڈی آئی آرقانون کے تحت جیل میں ڈال دیاتھاجس کا میں نے ڈٹ کا مقابلہ کیا اور ہرمیدان میں صاف ستھرا اوربے قصور بن کر سامنے آیا۔ 

شیئر: