Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسکواش چیمپیئن شپ مصر کے یوسف ابراہیم نے جیت لی

کراچی:پاکستان نیوی کے روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں 13ویںچیف آف نیول اسٹاف انٹر نیشنل اوپن اسکواش چیمپیئن شپ مصر کے یوسف ابراہیم نے جیت لی۔یوسف ابراہیم نے فائنل میں پاکستان کے فرحان محبوب کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی فائنل اور اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان بھی اختتامی تقریب میں شریک تھے۔میچ کے اختتام کے پر نیول چیف نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔چیمپیئن شپ 6 دسمبر کو شروع ہو ئی تھی ۔اس چیمپیئن شپ میں پاکستان کے علاوہ ایران، مصر، ملائیشیا ، قطر، میکسیکو، ہانگ کانگ، کویت اور پرتگال کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔اسکواش لیجنڈ جہانگیر کی خصوصی دلچسپی سے یہ چیمپیئن شپ پاکستان میں منعقد ہوئی اور ان کا کہنا تھا کہ ایسے ٹورنامنٹس کا باقاعدگی سے انعقاد پاکستان میں اس کھیل کی مقبولیت سے پھر ہمارے عروج کا ذریعہ بنے گا۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: