Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سنگا ریڈی میں سڑک حادثہ، 30 زخمی

 حیدرآباد۔۔۔  تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 30افراد زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کے دیگولاواڈی گائوں میں اس وقت پیش آیا جب کرناٹک آرٹی سی کی بس کے ڈرائیور نے اس کاتوازن کھودیا اور یہ بس الٹ گئی۔زخمیوں میں 4کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔زخمیوں کو علاج کیلئے نکریکل کے سرکاری اسپتال منتقل کردیاگیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

شیئر: