Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا

کراچی... سال نو کے آغاز پر شہرقائد میں دہشت گردی کا منصوبہ پولیس نے ناکام بنادیا۔ پولیس نے پی آئی بی کالونی سے 2دستی بم اور بارود سے بھری موٹرسائیکل برآمد کرلی۔ 5مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا۔ کارروائی کے دوران پولیس پر منشیات فروشوں نے دستی بم سے حملہ کیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بارود سے بھری موٹرسائیکل کوکلیئرکر دیا ۔ اطلاع تھی بارود سے بھری گاڑی تیارکی گئی ہے۔گاڑی کو نیوایئر پر کہیں استعمال کیا جانا تھا۔ بارود کے ساتھ کیلیں بھی استعمال کی گئیں۔ موٹر سائیکل کی ٹنکی میں بم تیار کیا گیا تھا۔
 

شیئر: