لندن ...... شکر کو ایک حد تک ہی پسندیدہ قرار دیا جاتا رہا ہے کیونکہ اسکے منفی اثرات فوائد سے کہیں زیادہ ہیں ۔اسکے نتیجے میں انسان مختلف اذیت ناک بیماریو ںمیں مبتلا ہوجاتا ہے جن میں ذیابیطس کا مرض بطور خاص نمایاں ہے۔ تازہ ترین تحقیق کے مطابق شکر کا زیادہ استعمال صرف ذیابیطس اور اس جیسی دیگر بیماریوں کا سبب نہیں بنتا بلکہ سرطان کا بھی سبب بن جاتا ہے کیونکہ یہ مٹاپے کو بھی فروغ دیتا ہے۔کچھ لوگ صورتحال کیلئے بسیار خوری کو الزام دیتے ہیںاور کچھ ہر بیماری کی وجہ شکر کو قرار دیتے ہیں۔ اب ثابت ہوگیا ہے کہ امراض قلب اور الزائمر بھی شکر کے نتیجے میں ا نسان کو پریشان کرتا ہے۔ یہ حیرت انگیز طور پر انسان کے میٹابولک سسٹم اورہارمونز کے علاوہ پورے بدن کو متاثر کرتا ہے۔ جس سے سارا جسمانی نظام بگڑتا ہے ۔ ہارورڈ یونیورسٹی کے ایک ممتاز ماہر غذائیت نے ایک مرتبہ کہا تھا کہ شکر کو زہر سے کم سمجھنا بھی حماقت ہے۔







