Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خواجہ برادران کے ریمانڈ میں مزید توسیع

لاہور.... احتساب عدالت نے پیراگون ہاوسنگ سوسائٹی کیس میں گرفتار سابق وزیر سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 14 دن کی توسیع کردی۔لاہور کی احتساب عدالت میں خواجہ برادران کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے نیب کے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ اب کتنے افراد کو نوٹسز کئے ہیں؟ تفتیشی افسر نے بتایا کہ 32 افراد کو اکاونٹس کی تحقیقات کے لئے طلب کرلیا گیا ۔عدالت نے مزید استفسار کیا کہ پیراگون ہاوسنگ سوسائٹی میں سعد رفیق کا کوئی ہاتھ ہے؟نیب کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پہلے دن خواجہ برادران کے ملوث ہونے کا ثبوت عدالت کو دے رہے ہیں۔اس دوران نیب پراسیکیوٹر نے خواجہ برادران کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی ملزمان کے وکلاءنے مخالفت کی تاہم عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کی استدعا منظور کرتے ہوئے خواجہ برادران کے جسمانی ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کردی ۔

شیئر: