Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

41برس پہلے امریکی سعودی لباس میں

ریاض ۔۔۔ ایک امریکی انجینیئر نے اب سے 41برس قبل کیلیفورنیا کے سان فرانسسکو ہوائی اڈے پر سعودی لباس میں اپنی تصویر بنوائی تھی۔ امریکی انجینیئر ابو جیک کا کہنا ہے کہ اس نے 1978ءمیں سان فرانسسکو ایئرپورٹ پر سعودی لباس زیب تن کرکے فوٹو کھنچوایا تھا۔ اس وقت وہ سعودی عرب سے امریکہ واپس ہواتھا اور ایک سعودی مسافر نے غترہ اور عقال پہننے میں اسکی مدد کی تھی۔ والدہ استقبال کیلئے ایئرپورٹ پہنچی ہوئی تھیں۔ امریکی انجینیئر نے کئی برس سعودی عرب کے مشرقی ریجن میں گزارے تھے جبکہ 1980 ءمیں اس نے کچھ عرصہ کویت میں بھی گزارا تھا۔ اسکا کہناہے کہ اسے سعودی ثقافت بیحد پسند ہے اور مملکت میں قیام کی یادیں ناقابل فراموش ہیں۔
 
 

شیئر: