Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک سعودی تعلقات نئی بلندیوں پر جائینگے،فواد چوہدری

اسلام آباد....وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہاہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان کے دورے سے پاک، سعودی تعلقات کے نئے دور کا آ غاز ہو گا۔گوادر میں سعودی حکومت کی طرف سے آئل ریفائنری لگانے کا پروگرام کا خیر مقدم کرتے ہیں۔یہ آئل ریفائنری ایشیا کی بڑی آئل ریفائنری میں سے ایک ہو گی اور نوکریوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔ سعودی میڈیا وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات تاریخی، سفارتی سطح پر بہت مضبوط ہیں۔ دونوں اسلامی ملک ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوئے۔سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کی معیشت کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد کے درمیان مضبوط رابطہ ہے۔پہلے بھی سعودی عرب نے مشکل حالات میں پاکستان کی مدد کی ہے۔ سعودی عرب پاکستان کا قریب ترین اتحادی ہے۔ چوہدری فواد نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی خواہش پر سعودی حکومت نے پاکستانیوں کے لئے ویزا فیس 2000 سے 300 ریال کی جس کے لئے سعودی حکومت کے شکر گزار ہیں۔انہوںنے کہا کہاکہ سعودی ولی عہد کے دورے کے دوران سرمایہ کاری کی مزید یادداشتوں پر بھی دستخط متوقع ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پوری قوم سعودی ولی عہد کو پاکستان میں خوش آمدید کرنے کے لئے پرجوش ہے۔ یہ دورہ پاک سعودی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جائے گا۔انہوںنے کہاکہ سعودی عرب کے ساتھ میڈیا اور فلم کے تبادلے کے پروگرام کے خواہاں ہیں۔ سعودی عرب کے لئے ویزا پالیسی کا پروگرام زیر غور ہے۔ پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ پاکستان کے شمالی علاقہ جات قدرتی طور دیکھنے کے قابل ہے

شیئر: