Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر اعظم مودی کا ’’نمو ایپ‘‘ پر خطاب

نئی دہلی - -- -- - ’ ’ میرا بوتھ سب سے مضبوط‘ ‘ پروگرام کے تحت جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی نمو ایپ پر ویڈیو کانفرنسگ کے ذریعے بی جے پی کارکنان سمیت تقریبا ایک کروڑ افراد سے خطاب کرینگے ۔پارٹی کے مطابق بی جے پی صدر امیت شاہ دہلی بی جے پی دفتر سے پارٹی کارکنان اور عہدیداروں کے ساتھ اس پروگرام میں حصہ لیں گے۔بی جے پی میڈیا انچارج انل بلوني کے مطابق یہ پروگرام پارٹی کے تمام14000 بلاکوں ، 896 اضلاع اور شہروں میں منعقد ہوگا۔ بی جےکی حکمراں تمام ریاستوں کے وزرائے اعلی اور وزراءپروگرام میں شریک ہونگے۔
مزید پڑھیں:- - - - -گولیار میں 6طلبہ اور 4ٹیچرز والا اسکول؟

شیئر: