Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسرائیل نے غزہ میں انسانیت کیخلاف جرائم کئے،اقوام متحدہ

نیو یارک...اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اس بات کے شواہد موجود ہیں کہ 2018ء کے دوران غزہ میں مظاہروں کے دوران اسرائیل نے انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کیا۔ اسرائیلی اسنائپرز نے جانتے بوجھتے ایسے لوگوں کو نشانہ بنایا جن کی شناخت بچوں، طبی ارکان یا صحافیوں کے طور پر واضح تھی۔ مظاہروں کے دوران فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تحقیقات کرنے والے اقوام متحدہ کے کمیشن کے سربراہ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے بین الاقوامی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی۔ ان میں ایسی خلاف ورزیاں شامل ہیں جو جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کی زمرے میں آتی ہیں۔ واضح رہے کہ یہ تحقیقات اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی جانب سے کرائی گئی۔کمیشن کے مطابق تحقیقات کے دوران 325 متاثرہ افراد، عینی شاہدین اور دیگر ذرائع سے انٹرویوز کئے۔ 8 ہزار مختلف دستاویزات،ڈرون سے بنائی گئی فوٹیج اور دیگر صوتی و بصری مواد کا بھی جائزہ لیا۔

شیئر: