Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سپریم کورٹ نے ہندوستانی مواد نشر کرنے سے روک دیا

اسلام آباد... سپریم کورٹ نے نجی چینلز کو ہندوستانی مواد نشر کرنے سے روک دیا ۔ ہائی کورٹ کا فیصلہ بھی معطل کر دیا ۔کیس کی سماعت جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تی3 رکنی بنچ نے کی ۔ دوران سماعت جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اب بھی آپ لوگ ہندوستانی مواد دیکھنا چاہتے ہیں ۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ہائی کورٹ کو پمرا نے اختیارات میں مداخلت کا اختیار نہیں۔ اس موقع پر پمراکے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 2006 میں 10 فیصد غیر ملکی مواد نشر کرنے کی پالیسی آئی ۔ ہندوستانی مواد پاکستانی مواد کی ہند میں اشاعت سے مشروط تھی ۔ جب سے ہندمیں پابندی لگائی گئی۔ پاکستان میں پابندی عائد کی گئی ہے ۔ عدالت نے ہندوستانی مواد پر پابندی ہٹانے کے خلاف پمرا کی اپیل سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کر دی ۔ 

شیئر: