Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گولان کی پہاڑیوں میں بستی’ڈونلڈ ٹرمپ‘ کے نام سے منسوب

اسرائیلی صدر بن یامین نتن یاہو نے گولان کی پہاڑیوں سے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ وہ اس مقام پر بسنے والی نئی آبادی کا نام امریکی صدرکے نام سے منسوب کرتے ہوئے ’ڈونلڈ جے ٹرمپ‘ رکھیں گے۔ 
بن یامین نتن یاہو نے ؤیڈیو پیغام میں کہا کہ ’میں یہاں گولان کی پہاڑیوں کے خوبصورت مقام پر موجود ہوں۔ تمام اسرائیلی صدر ٹرمپ کے اسرائیل کی گولان کی پہاڑیوں پر خودمختاری تسلیم کرنے کے تاریخی فیصلے پر انتہائی جذباتی ہیں۔‘ 
انہوں نے مزید کہا کہ وہ نئی قرارداد متعارف کرانے جارہے ہیں جس میں گولان کی پہاڑیوں میں آباد کی جانے والی نئی بستی کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔
ا سکائی نیوزنے اسرائیلی انتظامیہ کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جرأت مندانہ فیصلے کے بغیر گولان پر اسرائیلی قبضے کو تسلیم کرنے کا فیصلہ ممکن نہیں تھا۔ 
’امریکی صدر نے جرأت مندانہ فیصلہ کرکے ایک طرف اسرائیل کی بڑی خدمت کی ہے تو دوسری جانب متنازع علاقے کا تصفیہ کردیا ہے۔‘
واضح رہے کہ اسرائیل نے 1967 جنگ کے دوران شام سے گولان کی چوٹیاں اپنے قبضے میں کرلی تھیں۔
 عالمی برادری کی نظر میں گولان کی پہاڑیاں ’مقبوضہ‘ علاقہ شمار کیا جاتا تھا۔ امریکی صدرکا گولان پر اسرائیلی قبضہ تسلیم کرنے کا فیصلہ یکطرفہ تھا۔
گوکہ عالمی برادری نے ٹرمپ کے فیصلے کا خیر مقدم نہیں کیا تاہم عالمی طاقت کے اس فیصلے سے اسرائیل کو بڑی تقویت پہنچی ہے۔ 
 

شیئر: