Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلیجی ممالک میں پیر پاکستان میں منگل کو روزہ ہوگا

سعودی عرب سمیت خلیجی ملکوں میں رمضان المبارک کا آغاز ہو گیا ہے ۔ 

ادھر پاکستان کے مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی جس کے بعد اعلان کیا گیا ہے کہ ملک میں پہلا روزہ  منگل 7 مئی کو ہوگا۔

اتوار کو کراچی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کے زیرصدارت محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہوا۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق کمیٹی کو ملک کے کسی بھی حصے سے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی ۔

رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد مفتی منیب الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملک کے کسی بھی حصے سے چاند کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، علما اور ماہرین کی اتفاق رائے سے چاند کی رویت سے متعلق فیصلہ کیا گیا ہے ۔

یاد رہے کہ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی تھی کہ اتوار کو چاند نظر آنے کے امکانات بہت کم ہیں ۔

خیال رہے کہ سنیچر کو سعودی عرب میں بھی خراب موسم کے باعث رمضان المبارک کا چاند دکھائی نہیں دیا تھا جس کے بعد سعودی سپریم کورٹ نے اتوار کو دوبارہ چاند دیکھنے کا حکم دیا تھا۔

شیئر: