Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سفید کپڑے اور لال رومال: سپین میں بل فائٹنگ کے میلے کی تصاویر

سپین کے شمال میں واقع قدیم شہر پومپلونا کی تنگ گلیوں میں گذشتہ کئی صدیوں سے جاری بل فائٹنگ کا سات روزہ سان فرمن فیسٹیول جاری ہے۔
اس میلے کے دوران ہر صبح سینکڑوں شہری سفید لباس پہنے اور ہاتھوں میں سرخ رومال تھامے صدیوں سے چلی آرہی اس روایت کو جاری رکھنے کے لیے بیلوں کے آگے تقریباً ایک کلومیٹر تک بھاگتے ہیں۔ اس کھیل میں ہر سال کئی لوگ زخمی بھی ہوتے ہیں، لیکن پھر بھی یہ روایت ختم نہیں ہوئی ہے۔

اس میلے میں مقامی شہریوں کے علاوہ ہر سیکڑوں غیر ملکی بھی شامل ہوتے ہیں۔


میلے کے دوران ہر صبح آٹھ بجے چھ بیل گلیوں میں چھوڑے جاتے ہیں اور اس دوران شرکا بیلوں کے آگے بھاگتے ہوئے زمین پر گرے پڑے ہیں۔


بڑے سروں والے پُتلوں کے گرد لوگ جمع ہیں جو ہر سال سان فرمن فیسٹیول کا حصہ ہوتے ہیں۔


فیسٹیول میں شریک لوگ پومپیلو شہر میں نونیز ڈل کویلو فائٹر بل کے آگے بھاگ رہے ہیں۔


بل فائٹنگ میں ماہر سپین کا ایک کھلاڑی انتونیو فیریرا روایتی لباس پہنے بیل کو چکمہ دے رہا ہے۔


فیسٹیول میں حصہ لینے والا ایک گھڑ سوار اپنے نیزے سے بیل کو مارنے کی کوشش کر رہا ہے۔




سان فرمن فیسٹیول کے دوران ایک امریکی اور ایک برطانوی شہری زخمی بھی ہوئے جنہیں قریبی ہسپتال پہنچایا گیا۔


سات جولائی کو شروع ہونے والا یہ فیسٹیول 14 جولائی تک جاری رہے گا۔

(تصاویر: روئٹرز، اے ایف پی)

شیئر: