امریکی کوہ پیما جو قراقرم سر کرتے کرتے پاکستان سے پیار کر بیٹھے

امریکی کوہ پیما گراہم زمرمین نے جب پہلی دفعہ قراقرم کی چوٹیوں کو ایک تصویر میں دیکھا تو پاکستان آنا ان کا مشن بن گیا۔ 2015 میں ان کا یہ خواب پورا ہوا اور وہ ’کے سکس‘ چوٹی جس کو بلتستان پیک سے بھی جانا جاتا ہے، سر کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ پاکستان میں سفر کے دوران گراہم کا لوگوں کے ساتھ ایسا تعلق بنا جسے وہ اپنے لیے کسی دولت سے کم نہیں گردانتے۔ 
گراہم  کو الاسکا، نیوزی لینڈ، جنوبی امریکہ اور کئی ملکوں کی چوٹیاں سر کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ مزید دیکھیں لبینہ راجبھائی کی اس ڈیجیٹل رپورٹ میں۔  
واٹس ایپ پر پاکستان کی خبریں حاصل کرنے کے لیے ’اردو نیوز پاک‘ گروپ میں شامل ہوں

شیئر: