Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیو جدہ ایئرپورٹ سے پاکستان کے لیے پروازوں کا شیڈول کیا ہے؟

نیو جدہ ایئرپورٹ سے پروازیں 6 مر احل میں شروع ہوں گی۔
جدہ کے نئے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے افتتاح کے بعد سے یہ چہ میگوئیاں چل رہی تھیں کہ آخر اس ایئرپورٹ سے سعودی ایئرلائنز کی انٹرنیشنل پروازیں کب سے چلیں گی؟۔
اسی طرح کے سوالات پی آئی اے اور دیگر ایئرلائنز کی پروازوں کے بارے میں بھی کیے جارہے ہیں۔
اخبار 24 اور الوطن کے مطابق نیو جدہ ایئرپورٹ سے پروازیں 6 مراحل میں شروع ہوں گی۔ اب تک 2مراحل مکمل ہوچکے ہیں۔تیسرے مرحلے کا آغاز 3نومبر 2019ءسے ہوگا۔اس کے تحت ایتھنز، روم، فرینکفرٹ، جنیوا، میونخ، میلان اور ویانا کے لیے پروازیں شروع کی جائیں گی۔

تمام داخلی پروازیں 15 نومبر سے 10 دسمبر تک چلنے لگیں گی۔

چوتھے مرحلے کا آغاز 15 نومبر 2019 کو ہوگا۔ اس کے تحت دمام، قصیم، قاہرہ، خرطوم، کویت،نیروبی اور بیروت کے لیے پروازیں چلیں گی۔
پانچویں مرحلے کی شروعات 10دسمبر 2019 سے ہوگی اس کے تحت 12نئے مقامات کے لیے پروازیں چلیں گی۔ان میں استنبول، انقرہ، جوہانسبرگ، تیونس، ممبئی، دہلی، کالی کٹ، بنگلور،لکھنو،حیدرآباد،چنئی اور کوچی شامل ہوں گے۔ 
چھٹا اور آخری مرحلہ 20 دسمبر 2019 کو شروع ہوگا اس کے تحت 28 شہروں کے لیے پروازیں شروع ہوں گی۔ ان میں گوانگ زو، جکارتہ، کولمبو، ڈھاکا، واشنگٹن، اسلام آباد، نیویارک، کراچی،کوالالمپور،لاس اینجلس،لاہور، لندن، مانچسٹر، مدینہ منورہ، مالدیپ، منیلا، ماریشس، ملتان، پشاور، ریاض،سنگاپور، عدیس ابابا، الجزائر، پیرس، دار بیضا، دبئی، میڈرڈ اور پورٹ سوڈان شامل ہونگے۔
 سعودی عرب کے لیے تمام داخلی پروازیں 15 نومبر سے 10 دسمبر تک نیو جدہ ایئرپورٹ سے چلنے لگیں گی۔

چوتھے مرحلے کا آغاز 15 نومبر 2019 کو ہوگا۔

یاد رہے کہ نیو جدہ ایئرپورٹ ٹرمینل ون نے سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) کی انٹرنیشنل پروازوں کا آغاز اربیل، شرم الشیخ، عمان اور اسکندریہ کے لیے شروع کررکھا ہے۔21 داخلی اور 7بین الاقوامی ہوائی اڈوں کے لیے یہاں سے پروازیں چل رہی ہیں۔
اولڈ جدہ ایئرپورٹ سے نیو جدہ ایئرپورٹ کے لیے پروازوں کی منتقلی سال رواں کے اختتام تک بتدریج ہوگی۔آخری مرحلے میں یورپی ممالک اور امریکہ کے لیے پروازیں چلائی جائیں گی۔
دیگر ایئرلائنز کی پروازیں سال رواں کے اختتام پر نیو جدہ ایئرپورٹ منتقل کردی جائیں گی۔ انٹرنیشنل ٹرمینل سے غیر ملکی فضائی کمپنیوں کی پروازیں 2020 کی پہلی سہ ماہی میں اولڈ ایئرپورٹ سے نیو جدہ ایئرپورٹ منتقل ہونگی۔
  • اپ ڈیٹ رہیں، واٹس گروپ جوائن کریں

شیئر: