Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویتی جرنلسٹ نے حجاب کیوں ترک کیا؟

اس سے پہلے زینب العلی نے ہمیشہ حجاب والی تصاویر ہی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ فوٹو: المرصد
کویت کی خاتون جرنلسٹ زینب العلی نے ’انسٹاگرام‘ پر بغیر حجاب والی تصاویر شیئر کر کے لوگوں کوحیران کر دیا۔
اس سے پہلے زینب العلی حجاب والی تصاویر ہی سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہی ہیں، اور صحافتی کیریئر میں بھی ہمیشہ حجاب میں نظر آتی رہیں۔

بغیر حجاب والی تصاویرشیئر کر کے لوگوں کوحیران کردیا۔  فوٹو: المرصد

المرصد کے مطابق زینب العلی نے بتایا کہ انہوں نے اب حجاب ترک کر دیا ہے۔
زینب کا کہناہے کہ ’مجھے کویتی خاتون آسیا عاکف کا تجربہ اچھا لگا، جنہوں نے دوماہ قبل حجاب ترک کر کے زندگی کا نیا طرز اپنانے کا عندیہ دیا تھا۔ میں بھی آسیا عاکف کی طرح زندگی کا نیا طرز اپنانے جارہی ہوں۔‘

زینب العلی سوشل میڈیا پر اشتہارات کے لیے کام کرتی رہی ہیں۔ فوٹو: المرصد

زینب العلی نے پہلی مرتبہ 2015 میں سوشل میڈیا پر حجاب میں اپنی تصویرجاری کی تھی، اور اب اچانک بغیر سکارف والی تصویر جاری کی ہے۔
بعض سوشل میڈیا صارفین نے تبصرہ کیا ’آپ نے اچھا اور درست فیصلہ کیا۔ بغیر حجاب کے زیادہ اچھی لگ رہی ہیں۔‘

 پہلی مرتبہ 2015 میں سوشل میڈیا پر حجاب میں تصویرجاری کی تھی فوٹو: المرصد

 زینب العلی کو یہ گمان تھا کہ سوشل میڈیا صارفین اس فیصلے پر ان کو برا بھلا ضرور کہیں گے۔
زینب العلی کئی سال سے خود کو ٹی وی سے دور کیے ہوئے ہیں، لیکن سوشل میڈیا پر اشتہارات کے لیے کام کرتی رہی ہیں۔

شیئر: