Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’میرے پاس تم ہو‘ کا رومی تو سائنسدان بننا چاہتا ہے

آج کل پاکستان کے مقبول ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ کا ذکر ہر زبان پر ہے۔ خلیل الرحمٰن قمر کا تحریر کردہ یہ ڈرامہ اتنا مشہور ہوا ہے کہ اس کی آخری قسط ملک کے بڑے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈرامے کے نامور اداکاروں کے علاوہ اگر کسی اداکار نے شائقین کا دل جیتا ہے، تو وہ ہیں رومی کا کردار ادا کرنے والے چار سالہ شیث سجاد گل۔ 
رومی کی معصومانہ ادائیں، متاثر کن اداکاری اور دل میں اترنے جانے والے ڈائیلاگ سب ہی کو بھا گئے ہیں۔ رومی کے ڈائیلاگ ’میرے بابا سے شادی کرو گی ٹیچر‘ کے سوشل میڈیا پر بے حد چرچے رہے۔
اردو نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں شیث سجاد گل نے بتایا کہ وہ اپنے ڈائیلاگ کی اتنی پریکٹس نہیں کرتے، بس یاد کر لیتے ہیں۔ رومی کے کیا خواب ہیں، جاننے کے لیے دیکھیے ان کا انٹرویو۔

شیئر: