Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اپیل کورٹ نے ٹرمپ کی درخواست مسترد کر دی

واشنگٹن ...سان فرانسسیکو کی اپیل کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے دائر ہنگامی اپیل مسترد کر دی ۔ محکمہ انصاف نے درخواست کی تھی کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایگزیکٹیو آرڈر امریکا کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے ہے اس پر فوری اطلاق کیا جانا چاہیے۔اپیل کورٹ نے کہا کہ وفاقی جج کی طرف سے سفری پابندیوں کی معطلی کے فیصلے کو فوری طور پر ختم نہیں کیا جا سکتا،موقف سننا ضروری ہے۔ سان فرانسسیکو نائنتھ سرکٹ اپیل کورٹ کے تین ججوں کے پینل نے اپیل کی سماعت کی۔قبل ازیںمر یکی محکمہ انصاف نے7 مسلم ممالک کے لوگوں پر سفری پابندی لگانے کے فیصلے کو معطل کرنے کے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔ واضح رہے کہ صدر کے ایگزیکٹیو آرڈر میں کہا گیا تھا کہ عراق، شام، ایران، لیبیا، صومالیہ، سوڈان اور یمن سے کوئی شخص 90 دن تک امریکہ نہیں آ سکے گا۔ عدالت کے فیصلے کے بعد امریکی حکام نے امریکی فضائی کمپنیوں سے کہا ہے کہ جب تک معاملہ عدالت میں ہے وہ پابندی سے متاثرہ ممالک کے شہریوں کو امریکہ لا سکتی ہیں۔  

 

شیئر: