Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلطنت عمان کا پرچم اور قومی ترانہ تبدیل 

عمان کے فرمانروا سلطان ھیثم طارق نے تبدیلی کا فرمان جاری کیا ہے (فوٹو: ٹوئٹر)
سلطنت عمان کے فرمانروا سلطان ھیثم طارق نے قومی پرچم، لوگو اور قومی ترانے میں تبدیلی کا فرمان جاری کیا ہے۔
عمانی خبررساں ادارے کے مطابق قومی ترانے کے آخری فقرے حذف کردیے گئے۔ ان میں ملک کے سابق فرمانروا سلطان قابوس بن سعید کا نام شامل تھا۔
سلطان قابوس بن سعید 10جنوری 2020 کو 79سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔
عمانی ٹی وی کے مطابق سلطانی فرمان کے تحت ترانے، لوگو اور قومی پرچم میں کی جانے والی تبدیلیوں سے عوام کو آگاہ کردیا گیا ہے۔
پہلے ترانے میں سلطان قابوس کو ملک کی تعمیر و ترقی کی کلید کے طور پر پیش کیا جارہا تھا جبکہ نئے ترانے میں دعائیہ کلمات شامل کیے گئے ہیں۔

شیئر: