Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 پہلے سعودی گیمز کا اعلان، لاکھوں کے انعامات

سعودی گیمز 23 مارچ سے یکم اپریل تک ریاض میں ہوں گے۔ فوٹو: سبق
 سعودی وزیر سپورٹس شہزادہ عبدالعزیزالفیصل نے اعلان کیا ہے کہ پہلے سعودی گیمز 23 مارچ سے یکم اپریل تک ریاض میں ہوں گے۔ سعودی گیمز سپورٹس چینل کے توسط سے دکھائے جائیں گے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق شہزادہ عبدالعزیزا لفیصل نے ریاض میں پریس کانفرنس کے دوران کہا ’مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ سعودی عرب میں کھیلوں کے حوالے سے بڑا پروگرام ہونے جا رہا ہے۔ یہ وطن عزیزکے کارناموں میں خوبصورت اضافہ ثابت ہوگا‘۔

سعودی گیمز سپورٹس چینل کے توسط سے دکھائے جائیں گے۔ فوٹو: سبق

’ سعودی عرب نے مقامی ، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر سعودی کھلاڑیوں کی قابل قدر کارکردگی کو دیکھتے ہوئے مستقبل کے حوالے سے کھیلوں کی نئی پالیسی ترتیب دی ہے‘۔
انہوں نے مزید کہا’ پانچ ہزار سے زیادہ کھلاڑی سعودی گیمز میں شریک ہوں گے۔سعودی عرب 17مقامات پر برادر اور دوست ممالک کے منتخب کھلاڑیوں کی میزبانی کرے گا۔
’ سعودی گیمز کے شرکاءکو انعامات دیے جائیںگے۔کانسی کا میڈل جیتنے والوں کو ایک لاکھ ریال،سلورمیڈل حاصل کرنے والے کو تین لاکھ ریال اور گولڈ میڈل پر دس لاکھ ریال انعام دیا جائے گا۔

گولڈ میڈل پر دس لاکھ ریال انعام دیا جائے گا۔ فوٹو: سبق

انہوں نے مزید بتایا کہ ہر علاقے کے میڈلز کی تعداد کے حوالے سے فائنل فہرست جاری ہوگی۔
شہزادہ عبدالعزیزالفیصل کا کہنا تھا ’سعودی گیمز کے موقع پر سعودی اولمپک فورم، سعودی کھلاڑیوں کا فورم، اولمپک عجائب گھر اور اولمپک نمائش کا اہتمام بھی کیا جائے گا‘۔
’ ’کل کے ہیرو‘ کے نام سے 2004 سے 2007 کے دوران پیدا ہونے والے بچوں کے لیے ایک اور مقابلہ بھی ہوگا۔

شیئر: