Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمان: کورونا کا شکار ڈیڑھ سالہ بچہ شفایاب

’بچے کو والدین سے کورونا وائرس منتقل ہوا تھا‘ ( فوٹو: الشرق الاوسط)
سلطنت عمان میں کورونا کا کم عمر ترین مریض شفایاب ہوگیا۔ یہ ڈیڑھ سال کا بچہ ہے جس کا سلطانی ہسپتال میں علاج کیا گیا تھا۔
عمانی نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’مریض بچے کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ یہ سلطنت عمان میں سب سے کم عمر مریض تھا‘۔
وزارت نے بتایا ہے کہ ’بچے کو والدین سے وائرس منتقل ہوا تھا۔ بچے کو قرنطینہ سے جنرل وارڈ منتقل کیا گیا ہے اور دو دن طبی نگرانی رکھا جائے گا‘۔
دوسری طرف عمانی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’واٹس ایپ پر گردش ہونے والی افواہ کی کوئی حقیقت نہیں جس میں کہا گیا کہ ایک ہی خاندان کے 15 افراد کورونا کا شکار نکلے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’واٹس ایپ پر صارفین کو خبر موصول ہوئی ہے کہ امریکہ سے واپس آنے والے طالبعلم کی وجہ سے خاندان کے 15 افراد کو وائرس منتقل ہوا ہے‘۔
وزارت نے بتایاہے کہ ’حقیقت یہ ہے کہ خبر ایک عرب ملک کی ہے جسے عمان میں پھیلایا جا رہا ہے‘۔
 
 

شیئر: